اردن میں آج 15 افراد کو پھانسی دے د ی گئی، جن میں دہشت گردی کے معاملات سزایافتہ 10 مجرمین بھی شامل ہیں۔عدالتی ذرائع اور سرکاری ترجمان محمد النعمانی نے بتایا کہ پھانسی پانے
والوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں سزا پانے والے افراد بھی شامل
ہيں، جن میں ایک دہائي قبل مغربی سیاحوں پر
حملے سے لے کر گزشتہ سال ایک
سیکولر قلمکار کے قتل کے معاملے میں سزا پانے والے افراد شامل ہيں۔سرکاری ترجمان محمد النعمانی نے بتایا کہ پھانسی دیئے جانے والوں میں وہ
ملزم بھی شامل ہے ،جس کو گزشتہ سال ایک انٹلیجنس عمارت پر حملے کا قصوروار
قرار دیا گيا تھا، جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔